اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے پارلیمانی وفد کے سربراہ ٹیری ماریانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی زیر قیادت وفد، شام کے عوام کے لئے امن و صلح کا پیغام لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسٹر کی تعطیلات گذارنے یہاں آئے ہیں اور جب شام میں امن قائم ہو جائے گا ہم دوبارہ شام کا دورہ کریں گے۔ فرانس کے پارلیمانی وفد نے اپنے دورہ دمشق کا آغاز حنانیہ کلیسا سے کیا۔ فرانس کے پارلیمانی وفد میں شامل ایک اور رکن بلنچارڈ نے بھی کہا کہ ان کے اس دورے سے شام کے عوام کے لئے فرانسیسی عوام کی یکجہتی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شامی فوج، دہشت گردوں کے قبضے سے مزید علاقے آزاد کرا لے گی۔ اس درمیان برطانیہ کی خارجہ پالیسی کی کمیٹی نے شام کے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کی کمیٹی کا یہ بیان، برطانوی وزیر اعظم کے اس بیان سے یکسر تضاد رکھتا ہے جس میں انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد کو حکومت سے الگ ہو جانا چاہئے۔




.......
/169